ہوناور:20؍اگست(ایس اؤ نیوز) مچھروں کو مارنے اور بھگانے والےمحلول ’گُڈ نائٹ (آل آؤٹ)لکویڈ‘ پینے کے نتیجے میں دو سالہ بچہ ہلاک ہونےکا واقعہ ہوناور کے کاوور میں پیش آیا ہے۔
مہلوک بچےکی شناخت آرَوَ مہیش نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بچے نے فرش پر رکھی ہوئی آل آؤٹ لکویڈ کو اٹھاکر اچانک پی گیا، یہ دیکھ کر گھر والوں نے بچے کو لے کر ہوناور کے سینٹ اگنیشیس اسپتال میں ابتدائی علاج کرواکر زائد علاج کے لئے کے ایم سی منی پال میں داخل کرایا، لیکن علاج کارگر نہ ہونےکی وجہ سے بچہ چل بسا۔